8 اگست 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے ايک بار پھر اپنے ملک کے خلاف اسرائيل کي اشتعال انگیزيوں کے بابت خبردارکيا ہے-

ابنا: حزب اللہ لبنان کي ايکزيکٹيو کونسل کے سربراہ سيد ہاشم صفي الدين نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ لبناني فوج، عوام اور تحريک مزاحمت اسرائيل کي جارحيت کے مقابلے ميں ملک کا دفاع کرنے لئے پوري طرح متحد ہے- انہوں نے کہا کہ فوج عوام اور تحريک مزاحمت کے درميان پائي جانے والي ہماہنگي کے پيش نظر اسرائيل لبنان کے حقوق اور اقتدار اعلي کے خلاف جارحيت کي جرات نہيں کرسکتا-

ادھر حزب اللہ کے بين الااقوامي تعلقات کے انچارج عمار موسوي نے کہا ہے تحريک انکي جماعت ملک تيل اور گيس کے ذخائر کا پوري طرح دفاع کرے گي اور اسے ايسا کرنے کے لئے کسي سے اجازت لينے کي بھي ضرورت نہيں ہے-

واضح رہے کہ صيہوني حکومت کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائيل بحيرہ روم ميں اپنے زير تسلط علاقوں ميں اضافہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ رجوع کريگا- اسرائيل لبنان کے تيل اور گيس کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے-...............

/169